سو سال سے مدینہ کے ترکی ریلوے اسٹیشن پر کھڑا ریل کا انجن! - Nadia Wafa

🌟 Welcome to [Nadia Wafa]'s Blog! 📝✨ Hey there, fellow adventurers of the digital realm! I'm [NADIA WAFA], your guide through the fascinating world of [Your Blog's Niche]. Whether you're a curious soul seeking inspiration, a knowledge-hungry learner, or just someone who loves a good story, you've landed in the right place. 🚀 Embark on a Journey with Me Thanks for stopping by, and I can't wait to embark on this exciting journey together! Happy reading, [Nadia Wafa] 🌟

Monday, 25 July 2022

سو سال سے مدینہ کے ترکی ریلوے اسٹیشن پر کھڑا ریل کا انجن!














سو سال سے مدینہ کے ترکی ریلوے اسٹیشن پر کھڑا ریل کا انجن! 

یہ سو سال سے کیوں کھڑا ہے؟ خلافت عثمانیہ کے 34ویں خلیفہ عبدالحمید ثانی اپنے وقت کے بہت بڑے شاعر اور عاشق رسولﷺ گزرے ہیں. آپ کے دورِ خلافت میں استنبول سے مدینہ شریف جانے کے لئے ٹرین سروس شروع کی گئی. آج بھی وہ ریلوے لائن مدینہ شریف میں بچھی ھوئی ہے۔ اور ترکی ریلوےاسٹیشن کے نام سے مشہور ہے. اُس زمانے میں ٹرین کا انجن کوئلہ کا ھوا کرتا تھا، مکمل تیاریاں ھونے کے بعد مدینہ شریف میں ترکی اسٹیشن پر سلطان عبدالحمید ثانی کو اوپنگ (افتتاح) کے لیے بلایا گیا تو سلطان نے دیکھا۔ کہ کوئلہ والا انجن بھڑ بھڑ آوازیں نکال رہا ھے۔ تو سلطان عبدالحمید غ-ض-ب ناک ہوگئے۔ اور کچرا اٹھا کر انجن کو مارنا شروع کر دیا۔ اور کہا حضور ﷺ کے شہر میں اتنی تیز آواز تیری؟  تقریباؔؔ 100 سال کا عرصہ ھونے کو آیا، اس وقت جو انجن بند ھوا تھا۔ وہ آج بھی ایسے ہی مدینہ شریف میں رکھا ہوا ہے. جو ترکی اسٹیشن سے مشہور ہے، اس قدر ادب کہ وہ انجن کی بلند آواز کو بھی شہرِ رسولﷺ میں پسند نہیں کرتے تھے تو سوچو وہ اپنے محبوب سے کس قدر محبت فرماتے ھوں گے..!! یہ عشق تھا۔ یہ ادب تھا۔ جو ان کے سینوں میں موجزن تھا، اللّٰہ تعالی ہمیں بھی ایسا عشق و ادب اور شہر رسولﷺ کی باادب حاضری نصیب کرے.

آمین... ❤️

 

No comments:

Post a Comment